لاہور ( پنجاب پوسٹ ) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء سلسلہ جاری ہے ۔ گذشتہ ماہ 5 لاکھ 23 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے ۔
ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق 1 لاکھ 79 ہزار سے زائد شہریوں نے نیو لرننگ لائسنس بنوائے۔ 1 لاکھ 85 ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ اسی طرح مئی میں 1 لاکھ 54 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی جبکہ1 ہزار سے زائد شہریوں نے گم شدہ لائسنس دوبارہ حاصل کیے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک حادثات میں 51 فیصد کمی کیسے ممکن بنائی؟
ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ 2 ہزار سے زائد شہریوں کو نئے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔ جبکہ 95 ہزار سے زائد شہری آن لائن لائسنسنگ سہولیات سے مستفید ہوئے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے۔صوبہ بھر میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ بغیر لائسنس ڈرائیورز کو بھاری جرمانوں اور سخت قانونی کارروائیوں کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لرنر اور ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی
ڈی آئی جی ٹریفک پولیس محمد وقاص نذیر کے مطابق سیکھ کر گاڑی چلانے والوں کی وجہ سے پنجاب میں حادثات میں کمی آئی ہے۔ٹریفک پولیس شہریوں میں لائسنس کی افادیت کے شعور کو اُجاگر کر رہی ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے فوری بعد شہری ای ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کریں۔ ای ڈرائیونگ لائسنس کی افادیت ور اہمیت کارڈ والے ڈرائیونگ لائسنس کے برابر ہے۔ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز، لائسنسنگ سینٹرز اور آن لائن پورٹل سے مستفید ہوں۔










