لرنر اور ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی

لاہور (پنجاب پوسٹ ) پنجاب میں اب ‘لرنر’ اور ‘ریگولر’ ڈرائیونگ لائسنس ایک ہی دن مل سکے گا، موٹر سائیکل سواروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے لائسنسنگ کے عمل میں انقلابی تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت موٹر سائیکل سوار اب ایک ہی دن میں اپنا لرنر پرمٹ اور ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد لائسنس کے حصول میں ہونے والی تاخیر کو ختم کرنا اور شہریوں کو قانونی ڈرائیونگ کی طرف راغب کرنا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں رواں سال اب تک 23 لاکھ 54 ہزار موٹر سائیکل لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ جاری کردہ لائسنسوں میں سے 10 لاکھ سے زائد ریگولر ڈرائیونگ لائسنس ہیں۔

اس کے ساتھ ہی 6 لاکھ 71 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے لائسنسوں کی تجدید (Renewal) کروائی، جبکہ 7 لاکھ 10 ہزار افراد نے لرنر سروسز سے فائدہ اٹھایا۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے بتایا کہ سڑکوں پر ہونے والے حادثات کی ایک بڑی وجہ بغیر لائسنس کے موٹر سائیکل چلانا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے، شہریوں کو چاہیے کہ وہ بھاری جرمانے اور قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنا لائسنس بنوائیں۔

پہلے لرنر لائسنس کے بعد ریگولر لائسنس کے لیے ایک طویل انتظار (تقریباً 42 دن) کرنا پڑتا تھا، لیکن اب اس عمل کو اسٹریم لائن کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کو بغیر کسی انتظار کے لائسنس فراہم کیا جارہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے