پنجاب میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک حادثات میں 51 فیصد کمی کیسے ممکن بنائی؟

لاہور( پنجاب پوسٹ) پنجاب میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے بعد سڑکوں پر حادثات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق رواں سال 2026 کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران لاہور میں ٹریفک حادثات میں 26 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ صوبے کے دیگر شہری علاقوں میں یہ کمی 51 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے میں پنجاب کے 13 اضلاع ایسے بھی رہے جہاں مہلک ٹریفک حادثات کی تعداد دو سے کم رہی جسے حکام سڑکوں کی مجموعی صورتحال میں بہتری کا اشارہ قرار دیتے ہیں۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے رواں برس ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ ان ہدایات کے بعد ٹریفک پولیس نے نہ صرف نگرانی میں اضافہ کیا بلکہ شہریوں میں آگاہی کے لیے مہمات بھی چلائیں اور خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں اضافہ کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق قانون کے نفاذ میں سختی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے رویے میں بھی تبدیلی دیکھی گئی ہے اور اب زیادہ افراد ٹریفک قوانین کی پاسداری کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کے نتیجے میں صوبے کی سڑکیں پہلے کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہوئی ہیں، تاہم اس رجحان کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل نگرانی اور آگاہی ضروری رہے گی۔ ۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے