لاہور( پنجاب پوسٹ ) بسیار خوری کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد ڈائریا اور گیسٹرو کے مرض میں مبتلا ہوگئی، گزشتہ چار روز میں شہر کے چھ سرکاری ہسپتالوں میں تیس ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق میو ہسپتال سات ہزار، جناح چھ ہزار، سروسز پانچ ہزار، جنرل اور گنگارام ہسپتال میں چار چار ہزار مریض رپورٹ ہوئے
طبی ماہرین کا کہنا تھا، شہری کم گوشت کھائیں، سلاد، سبزیوں، دہی اور لیموں کا استعمال لازمی کریں۔
واضح رہے کہ عید کے پہلے دو روز کے دوران گوشت کے زیادہ استعمال اور بے احتیاطی کے باعث شہر کے چھ بڑے سرکاری ہسپتالوں میں 20 ہزار سے زائد مریضوں نے علاج کیلئے رجوع کیا تھا۔
بڑی عید پر بڑے کھابے ، 20ہزار لاہوری ہسپتال پہنچ گئے
ماہرین صحت نے پنجاب پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کو مشورہ دیا کہ گوشت اعتدال کے ساتھ اور سبزیوں کے ہمراہ استعمال کیا جائے، سلاد، دہی، لیموں اور سبزیوں کا استعمال ہاضمے کو بہتر رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ ایک وقت میں دو سے تین چھوٹے ٹکڑوں سے زیادہ گوشت کھانے سے گریز کیا جائے جبکہ باربی کیو اور چکنائی والے گوشت کا زیادہ استعمال کولیسٹرول میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔















