حجرہ شاہ مقیم میں آلائشوں کا کوکنگ آئل بنانے کیلئے استعمال ، صحت دشمن عناصرفرار ہوگئے

حجرہ شاہ مقیم ( پنجاب پوسٹ) حجرہ شاہ مقیم میں قربانی کے جانوروں کی چربی سے مضر صحت کوکنگ آئل بنایا جارہا ہے ۔

پنجاب پوسٹ کے پاس موجود ویڈیوز میں گودام سے سینکڑوں من چربی اور ہڈیوں کا ایک ذخیرہ دیکھا جاسکتا ہے ۔ لیکن اس حوالے سے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

عید الاضحیٰ کے بعد جانوروں کی چربی کا مجرمانہ استعمال ، فوڈ اتھارٹی نے کیا کارروائی کی؟

حجرہ شاہ مقیم اڈہ ڈھلیانہ کے قریب مصطفیٰ کباڑے کے گودام میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سے چربی نکال کر مضر صحت آ ئل بنانے کا مکروہ دھندہ جاری ہے ۔ ملزمان کیجانب سےدرجنوں ڈرم آئل بنا کر مارکیٹ میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

عید کے تینوں روز انسانی جانوں سے کھیلنے کا سلسلہ جاری رہا اہل علاقہ شدید تعفن پھیلنے کیوجہ مقامی شہریوں کی شکایت پرچیف آفیسر میونسپل کمیٹی حجرہ نے چھاپہ مارا تو مصطفی کباڑیہ ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ ماحولیات کی خاموشی نے کئی سوالات چھوڑ دیئے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔،

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے