عید الاضحیٰ کے بعد جانوروں کی چربی کا مجرمانہ استعمال ، فوڈ اتھارٹی نے کیا کارروائی کی؟

ننکانہ صاحب( پنجاب پوسٹ) عیدالاضحیٰ کے بعد ننکانہ صاحب میں چربی اور آلائشوں سے آئل بنانے کا مبینہ مکروہ دھندہ بے نقاب، 320 کلو مواد ضبط مقدمہ درج کرلیا گیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ننکانہ صاحب کے علاقے وکیل والا گاؤں میں کارروائی کرتے ہوئے چربی اور آلائشوں سے آئل تیار کرنے کے مبینہ غیر قانونی کاروبار کا سراغ لگا لیا۔ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں چربی اور آلائشیں قبضے میں لے لی گئی

کارروائی کے دوران دو ڈرموں اور ٹین میں موجود 320 کلوگرام چربی اور آلائشیں ضبط کر لی گئیں۔جبکہ ملزمان بابر اور بلال کے خلاف جعلسازی اور متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔ چیکنگ کے دوران چربی سے تیار کیے جانے والے آئل کے حوالے سے لازمی کیمیکل "میٹانل ڈائی” سمیت دیگر ضروری ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا۔

گرین پاکستان انیشی ایٹو پنجاب کے کسانوں کی قسمت کیسے بدل رہا ہے ؟: عید الاضحیٰ کے بعد جانوروں کی چربی کا مجرمانہ استعمال ، فوڈ اتھارٹی نے کیا کارروائی کی؟

فوڈ اتھارٹی کے مطابق بروقت کارروائی کے ذریعے اس مبینہ مکروہ دھندے کو بے نقاب کیا گیا اور غیر معیاری و مضر صحت آئل کی تیاری اور فروخت کی روک تھام کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ چربی سے حاصل ہونے والا آئل صرف صابن سازی یا بائیو ڈیزل کی تیاری میں استعمال کرنے کی اجازت ہے، جبکہ خوراک کے طور پر اس کا استعمال یا فروخت قانوناً ممنوع ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فوڈ فراڈ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے