پنجاب میں آلائشوں سے گھی بنانے کا دھندہ عروج پر ، خانیوال میں چھاپہ ، کتنا مال برآمد ہوا؟

خانیوال ( پنجاب پوسٹ ) آلائشوں سے چربی تیار کرنے والے غیر قانونی یونٹس کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری، 3 من سے زائد چربی اور دیگر سامان ضبط، مالک کیخلاف ایف آئی آر درج، پروڈکشن بند کردی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : حجرہ شاہ مقیم میں آلائشوں کا کوکنگ آئل بنانے کیلئے استعمال ، صحت دشمن عناصرفرار ہوگئے

خانیوال میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جانوروں کی آلائشوں سے چربی تیار کرنے والے ایک غیر قانونی فیٹ رینڈرنگ یونٹ کے خلاف کارروائی کی ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر چک نمبر 133 میں قائم یونٹ پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے تقریباً 3 من غیر معیاری چربی اور دیگر سامان ضبط کر لیا گیا جبکہ مالک کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر دی گئی۔

مزید پڑھیں : سیالکوٹ ائیرپورٹ پر خوشیوں کا سماں، حج سے لوٹنے والے مہمانوں کا شاندار استقبال

معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ یونٹ مالکان کے پاس محکمہ ماحولیات کا این او سی اور فوڈ اتھارٹی کا لائسنس موجود نہیں تھا۔

مزید برآں جانوروں کی چربی میں لازمی فیٹ سالیوبل ڈائی بھی شامل نہیں کی گئی تھی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ خوراک کی تیاری اور ترسیل میں فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد ناگزیر ہے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے