سیالکوٹ(پنجاب پوسٹ ) ائیرپورٹ پر پوسٹ حج فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ پہلی پرواز PF717 جدہ سے 158 عازمین حج کو لے کر سیالکوٹ پہنچی، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی و خصوصی امور ارمغان سبحانی، چیئرمین سیال حسن علی بھٹی، وائس چیئرمین وقاص افضل اور دیگر حکام نے حجاج کرام کا استقبال کیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ حجاج کرام کی خدمت باعثِ سعادت ہے اور ان کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حجرہ شاہ مقیم میں آلائشوں کا کوکنگ آئل بنانے کیلئے استعمال ، صحت دشمن عناصرفرار ہوگئے
پوسٹ حج آپریشن کے تحت قومی ائیرلائن کی 5 اور ائیر سیال کی 21 پروازوں کے ذریعے 5 ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن واپس لایا جائے گا۔ آج تین پروازوں کے ذریعے 708 حجاج کرام سیالکوٹ پہنچیں گے۔ حجاج اور ان کے اہل خانہ نے ائیرپورٹ پر کیے گئے انتظامات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔










