پنجاب حکومت اقوام متحدہ میں جیت گئی؟ کس منصوبے کو WSIS Prizes 2026ایوارڈ ملا؟

لاہور ( پنجاب پوسٹ) پاکستان کیلئے ایک بڑا عالمی اعزاز سامنے آیا ہے جہاں اقوام متحدہ کے فورم پر پنجاب کے ڈیجیٹل گورننس ماڈل کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ڈیجیٹل گورننس وژن کو عالمی سطح پر سراہا گیا جبکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا “ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی” المعروف “میرا پیارا” اقوام متحدہ کے WSIS Prizes 2026 میں عالمی چیمپئن منصوبہ قرار پایا۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق اپریل 2026 میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے دو منصوبے، “ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن” اور “ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی” WSIS پرائزز کیلئے عالمی سطح پر شارٹ لسٹ ہوئے تھے، جس کے بعد پاکستان واحد ملک بن گیا جس کے دو منصوبے اقوام متحدہ کی UN WSIS ای گورننس کیٹیگری میں عالمی سطح پر شارٹ لسٹ ہوئے۔

سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کو کن شرائط پر سمر کیمپس لگانے کی اجازت دی گئی؟: پنجاب حکومت اقوام متحدہ میں جیت گئی؟ کس منصوبے کو WSIS Prizes 2026ایوارڈ ملا؟

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا “ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی” (میرا پیارا) دنیا کے ٹاپ 5 چیمپئن منصوبوں میں شامل ہوا، جس نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا اور ملک کے مثبت و جدید تشخص کو اجاگر کیا۔

ترجمان کے مطابق یہ منصوبہ اب تک 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد بچوں سے متعلق کیسز پر مؤثر کارروائی کر چکا ہے، جبکہ 54 ہزار سے زائد گمشدہ بچوں کے کیسز نمٹائے گئے اور 77 ہزار سے زائد بچوں کو ان کے خاندانوں سے دوبارہ ملایا گیا، جن میں ہزاروں خصوصی بچے بھی شامل ہیں۔

سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ “میرا پیارا” منصوبے نے بچوں کے استحصال، آن لائن ہراسگی اور دیگر حساس معاملات میں مؤثر ڈیجیٹل معاونت فراہم کی، جسے عالمی سطح پر سراہا گیا۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ WSIS پرائزز ڈیجیٹل گورننس اور عوامی خدمات کا معتبر ترین عالمی فورم ہے اور یہ کامیابی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سٹیزن سینٹرک اور ٹیکنالوجی ڈرِون گورننس ماڈل پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی عوامی خدمت، بچوں کے تحفظ اور جدید ڈیجیٹل گورننس کے میدان میں نئے معیار قائم کر رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے