لاہور ( پنجاب پوسٹ ) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے نجی و سرکاری سکولوں کو سمر کیمپس لگانے کی اجازت دے دی
سمر کیمپس یکم جون سے 30 جون تک جاری رہیں گے۔نجی اور سرکاری سکولوں میں سمر کیمپس صبح 7 سے 10 بجے تک ہوں گے۔سمر کیمپس صرف پیر سے جمعرات تک، جمعہ کو چھٹی ہوگی۔سمر کیمپس میں شرکت طلبہ کے لیے لازمی نہیں ہوگی۔
نجی سکول سمر کیمپس کے لیے اضافی فیس وصول نہیں کر سکیں گے۔والدین کی اجازت کے بغیر بچوں کی شرکت ممکن نہیں ہوگی۔سمر کیمپس کے دوران یونیفارم لازمی نہیں، موسم کے مطابق لباس پہننے کی اجازت ہوگی ۔
مزید پڑھیں: سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کو کن شرائط پر سمر کیمپس لگانے کی اجازت دی گئی؟سکول انتظامیہ کو ٹھنڈا پانی، پنکھے اور فرسٹ ایڈ سمیت بنیادی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ۔ محکمہ تعلیم نے قواعد کی خلاف ورزی پر کارروائی کا عندیہ دے دیا۔
وزیر تعلیم نے بھی سرکاری اور نجی سکولوں کو سمرکیمپس لگانے کی اجازت دیتے ہوئے نوٹیفیکشن شیئر کردیا ۔















