لاہور(پنجاب پوسٹ) ریلوے پولیس لاہور نے ماڑی ایکسپریس میں ریلوے پولیس اہلکار بن کر مسافروں سے رقم بٹورنے والے ایک نوسرباز کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت عادل عباس کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ملزم خود کو ریلوے پولیس اہلکار ظاہر کرکے مسافروں سے پیسے وصول کر رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے سات ہزار روپے بھی برآمد کر لیے۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ کے دوران پنجاب پولیس کی کارروائیاں، 160 سے زائد قانون شکن گرفتار
ایس ایچ او لاہور رانا شاہد نے ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
ایس ایچ او رانا شاہد کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس کی ہدایات کے مطابق مسافروں کو لوٹنے اور دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی










