سرگودھا (پنجاب پوسٹ) میں ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کے ٹی بی ہسپتال بلاک کی پہلی منزل پر واقع کینسر وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوئی جس پر امدادی ٹیمیں صرف 3 منٹ میں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو فائر فائٹنگ ٹیموں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ کی قیادت میں فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پالیا اور اسے دیگر حصوں تک پھیلنے سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی عید پر بڑے کھابے ، 20ہزار لاہوری ہسپتال پہنچ گئے
آگ کے باعث وارڈ میں موجود طبی آلات اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق آگ مکمل طور پر بجھا دی گئی ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے











