عید الاضحیٰ کا اختتام ،پنجاب بھر سے کتنے ورکرز نے کتنی آلائشیں اٹھائیں؟

لاہور( پنجاب پوسٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر قیادت ستھرا پنجاب اتھارٹی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبہ بھر میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کرتے ہوئے نئی مثال قائم کر دی۔ ستھرا پنجاب اتھارٹی کے صفائی ہیروز نے ہر گلی، محلے اور شہر میں بہترین سروس ڈلیوری کے ذریعے صفائی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

عید صفائی آپریشن کے دوران 1 لاکھ 84 ہزار صفائی ہیروز نے 72 گھنٹے مسلسل دن رات کام کیا، جبکہ 40 ہزار مشینری یونٹس، 12 ہزار اضافی لوڈر رکشے اور پک اپس نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔ عارضی کولیکشن پوائنٹس کی بروقت کلیئرنس یقینی بنانے کیلئے 7 ہزار سے زائد اضافی مشینری استعمال کی گئی۔

مریم نواز کو بیرون ملک سرجری کی تجویز دی مگر وزیر اعلیٰ نے لاہور کو ترجیح دی ، ڈاکٹر عدنان کا دعویٰ
: عید الاضحیٰ کا اختتام ،پنجاب بھر سے کتنے ورکرز نے کتنی آلائشیں اٹھائیں؟

صوبہ بھر میں 6500 مساجد اور عید گاہوں کی خصوصی صفائی اور دھلائی کے انتظامات کیے گئے، جبکہ شہریوں میں 1 کروڑ 20 لاکھ ماحول دوست ویسٹ بیگز مفت تقسیم کیے گئے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر سے 3 لاکھ 65 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں بروقت ٹھکانے لگائی گئیں۔ عید کے پہلے روز 1 لاکھ 25 ہزار ٹن، دوسرے روز 1 لاکھ 12 ہزار ٹن سے زائد، تیسرے روز 70 ہزار ٹن سے زائد جبکہ چاند رات کو 54 ہزار ٹن ویسٹ کو ٹھکانے لگایا گیا۔

حکومتی حکام کے مطابق ستھرا پنجاب اتھارٹی کے بروقت اور مؤثر اقدامات کے باعث عیدالاضحیٰ کے دوران صوبے بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات دیکھنے میں آئے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

ایک تبصرہ برائے “عید الاضحیٰ کا اختتام ،پنجاب بھر سے کتنے ورکرز نے کتنی آلائشیں اٹھائیں؟”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے