وزیراعظم کا عید کی مبارک باد کیلیے ٹیلی فون، حافظ نعیم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ

لاہور( پنجاب پوسٹ) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے عید مبارک کیلیے کی جانے والی کال پر وزیراعظم شہباز شریف سے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عید الضحی کی مبارک باد دی ۔

امیر جماعت اسلامی نے بھی وزیر اعظم اور اُن کے اہل خانہ کو عہد کی مبارک دی جبکہ ٹیلیفونک رابطے میں ملکی وبین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران امریکا مذاکرات پر ہونے والی پیش رفت اور موجودہ صورتحال بارے آگاہ کیا۔حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعظم سے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے