صرف ایک سڑک کا نام تبدیل ہوا ہے’، لاہور میں پرانے نام بحال کرنے کا منصوبہ کیا ہے؟

(پنجاب پوسٹ) حکومت پنجاب نے لاہور کے قدیم علاقوں، سڑکوں اور تاریخی مقامات کے اصل نام بحال کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد شہر کی تاریخی شناخت کو اجاگر کرنا اور ثقافتی ورثے سے تعلق کو مضبوط بنانا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق لاہور کی 21 سڑکوں میں سے صرف ایک سڑک کا نام تبدیل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نکلسن روڈ کا نام تبدیل کرکے نوابزادہ نصراللہ خان کے نام پر رکھا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سڑکوں کے ناموں سے متعلق سرکاری اعلانات اور کارپوریشن ریکارڈ کی بھی چھان بین کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بیڈن روڈ، لکشمی چوک اور جین مندر کے سرکاری ریکارڈ میں اب بھی پرانے نام درج ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے