بورے والا میں بجلی چوروں کا میپکو ٹیم پر حملہ

(پنجاب پوسٹ)بورے والا کے نواحی گاؤں 417 ای بی میں بجلی چوری پکڑنے گئی میپکو ٹیم پر حملہ، مشتعل باپ بیٹوں کا شدید پتھراؤ، لائن سپرنٹنڈنٹ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

بورےوالا کے نواحی گاؤں 417 ای بی بجلی چوروں کے خلاف چلائی گئی مہم میں جب میپکو ٹیم پہنچی تو مبینہ بجلی چوروں نے اہلکاروں پر حملہ کردیا۔ پتھراؤ سے لائن سپرنٹنڈنٹ زخمی ہوگیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال قابو میں لے لی۔ پولیس کے مطابق فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے