لاہور(پنجاب پوسٹ)پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر لاہور میں پاک چین دوستی کے حوالے سے پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ کمشنر لاہور مریم خان اور ڈی سی لاہور کیپٹن علی اعجاز نے تقریب میں پاکستان اور چین کے قومی پرچم لہرائے۔
تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک کو مبارکباد
اس موقع پر کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔
ڈی سی لاہور کیپٹن علی اعجاز کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کی تقدیر بدلنے کا عظیم منصوبہ ہے جبکہ لاہور میں سی پیک کے تحت جدید انفراسٹرکچر کی فراہمی جاری ہے۔
















ایک تبصرہ برائے “پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل، لاہور میں تقریب”
[…] مزید پڑھیں: پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل، لاہور میں تقریب […]