لاہور( پنجاب پوسٹ) بہاولپور کے علمائے کرام نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ہیلمنٹ سے استثنا کا مطالبہ کردیا ہے ۔
جامعہ اویسہ رضویہ بہاولپور سے منسلک علمائے کرام اور شہریوں نے درخواست کی ہے کہ ہم جنوبی پنجاب بہاولپور کے رہائشی ہیں ۔درخواست کے متن کے مطابق آپ نے سکھ برادری کی پگڑیوں کو کافی عزت و احترام بخشا ہے اور انہیں ہیلمٹ سے استثنیٰ دیا ہے جو قابل ستائش عمل ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب نیویورسٹی میں طلبا و طالبات احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟
وزیر اعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی توجہ اس جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ ہم مسلمانوں میں سے کافی مسلمان سنت نبوی پر عمل کرتے ہوئے اپنے سر پر ہر وقت عمامہ پگڑی باندھے رکھتے ہیں ۔ جبکہ ہیلمیٹ کی وجہ سے ہمیں اپنی عمامہ پگڑیاں اتارنی پڑتی ہیں کیونکہ اس کے ساتھ ہیلمٹ پہنا ناممکن ہے۔
آپ سے بذریعہ درخواست التماس ہے کہ جیسے آپ نے سکھ برادری کا خیال کرتے ہوئے انہیں ہیلمٹ سے استثناء قرار دیا ہے ایسے ہی ہم مسلمان جو ہر وقت عمامہ / پگڑی باندھے رکھتے ہیں کو بھی ہیلمٹ سے استثناء دیا جائے ۔











