’پنکی‘ کا برانڈ ہی بنا پھندا: کوکین کوئین کے 3 کروڑ اور 869 خفیہ رابطوں کا ڈراپ سین!

کراچی (پنجاب پوسٹ) کراچی پولیس چیف آزاد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انمول عرف پنکی کے فون سے 869 نمبرز برآمد ہوئے جبکہ 3 کروڑ سے زائد ٹرانزیکشنز کا بھی سراغ ملا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں منشیات ڈیلیوری کرنیوالے آٹھ رائیڈرز کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ انمول عرف پنکی کے گروہ میں 20خواتین اور 7 افریقی شہری شامل ہیں جو مختلف طریقوں سے منشیات کی ترسیل اور رابطوں میں کردار ادا کرتے رہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ تمام افراد لاہور میں موجود ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کر رہے ہیں۔

آزاد خان نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے برعکس ملزمہ پنکی کو لاہور سے نہیں بلکہ کراچی سے گرفتار کیا گیا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے