سگی بہنوں سے زیادتی؛ دو مرکزی ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

لاہور (پنجاب پوسٹ ) سندر میں دو سگی بہنوں کیساتھ اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،کیس کے دو مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے

پولیس کے مطابق سی سی ڈی چوہنگ سے پکڑے جانے والے ملزمان ناصر اور محی الدین کا سی سی ڈی ڈیفنس ٹیم سے آمنا سامنا ہوا۔ اس دوران ان کے ایک ساتھی نے پولیس پر فاٰٰٰئرنگ کی، جس کی زد میں آ کر دونو ں ملزمان ہلاک ہو گئے

پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمہ بہنوں کو ناصر اور محی الدین سمیت تین افراد نے فلیٹ پر لے جاکر ذیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایک متاثرہ لڑکی کی عمر 27 سال دوسری کی عمر 21 سال ہے ۔

ایف آٗئی آر کے مطابق واقعہ سات مئی کو پیش آیا جب دونوں لڑکیاں رکشہ کے انتظار میں بس سٹاپ پر کھڑی تھیں ۔ اسی دوران تین ملزمان زبردستی لڑکیوں کو فلیٹ پر لے گئے ۔جہاں مبینہ طور پر دونوں لڑکیوں کو بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ جبکہ واردات میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا بعد ازاں ملزمان کے فرار ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔جبکہ پولیس مقابلے کا مقدمہ سی سی ڈی کینٹ تھانے میں درج کیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے