لاری اڈہ پولیس کی کارروائی، اغواء کیس میں مطلوب لڑکی بازیاب، نامزد ملزمان گرفتار

لاہور( پنجاب پوسٹ)لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمے میں مطلوب ایک لڑکی کو بازیاب کر کے نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے اغواء کا مقدمہ ایک روز قبل ضلع شیخوپورہ میں درج کیا گیا تھا۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق لاری اڈہ پولیس نے دوران چیکنگ ایک بس میں سوار مشکوک افراد کو چیک کیا، جہاں ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان ایک بچی کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے جا رہے تھے۔

تفتیش پر انکشاف ہوا کہ بچی شیخوپورہ میں درج اغواء کے مقدمے میں مطلوب تھی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کو اپنی تحویل میں لے لیا اور نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف عالمی سازش: تنہا لڑنے والا پاکستان کیسے مقابلہ کر رہا ہے؟: لاری اڈہ پولیس کی کارروائی، اغواء کیس میں مطلوب لڑکی بازیاب، نامزد ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے بازیاب بچی اور گرفتار ملزمان کو متعلقہ شیخوپورہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی عاطف امیر نے اغواء کے مقدمے میں مطلوب بچی کی بازیابی پر ایس ایچ او لاری اڈہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

ایک تبصرہ برائے “لاری اڈہ پولیس کی کارروائی، اغواء کیس میں مطلوب لڑکی بازیاب، نامزد ملزمان گرفتار”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے