ساہیوال و اوکاڑہ میں ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن؛ بی آئی ایس پی مستحقین سے کٹوتی اور دبئی ملازمت کے نام پر فراڈ کے دو مقدمات درج، ایک ملزم گرفتار

ساہیوال،اوکاڑہ(پنجاب پوسٹ)غریب اور مستحق شہریوں کو لوٹنے اور بیرون ملک ملازمت کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کی ہے۔ بی آئی ایس پی کی مالی امداد سے غیر قانونی کٹوتیوں اور دبئی میں ملازمت دلوانے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیانے کے الزامات پر دو الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا ضمانت کے بعد تفتیش میں شامل ہو چکا ہے۔

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ساہیوال نے عوامی فراڈ اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو مختلف مقدمات درج کیے۔

پہلی کارروائی اوکاڑہ کے لاری اڈہ کے قریب بی آئی ایس پی مستحقین سے مبینہ غیر قانونی کٹوتیوں کے معاملے پر کی گئی۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مستحق افراد کو ملنے والی مالی امداد سے 1500 سے 2000 روپے تک کاٹے جا رہے تھے۔ ایف آئی اے نے اس معاملے میں ملزم محمد ایوب کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ملزم قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کرنے کے بعد تفتیش میں شامل ہو چکا ہے۔

دوسری کارروائی میں دبئی میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر ایک شہری سے 4 لاکھ روپے وصول کرنے کے الزام میں ملزم بابر علی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں مقدمات میں مزید تفتیش جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے