ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی رینالہ خورد میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل پر موقع پر احکامات جاری

اوکاڑہ(پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "انصاف کی فراہمی دہلیز تک” کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے ڈی ایس پی دفتر رینالہ خورد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں تھانہ سٹی اور تھانہ صدر رینالہ خورد کے رہائشی شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے شہریوں کی شکایات اور مسائل بغور سنے اور ان کے فوری ازالے کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات پر قانون کے مطابق فوری اور شفاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور درخواست گزاروں کو بروقت انصاف فراہم کیا جائے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل رینالہ خورد غازی آصف بیگ، ایس ایچ او تھانہ سٹی جہانزیب وٹو اور قائم مقام ایس ایچ او تھانہ صدر رینالہ خورد فخر وٹو بھی موجود تھے۔

ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور ان کی شکایات کا ازالہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط بنانا اور شہریوں کے مسائل کو براہِ راست سن کر ان کا فوری حل یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے