کھلی کچہری میں 80 سالہ یوکے نیشنل خاتون کی فریاد، چار سال سے پھنسے 30 لاکھ روپے واپس!

لاہور(پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں 80 سالہ برطانوی شہری خاتون کی فریاد پر چار سال سے پھنسے 30 لاکھ روپے واپس دلا دیے گئے۔ بزرگ خاتون نے کھلی کچہری میں ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کو مبینہ سرمایہ کاری فراڈ کا شکار ہونے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ خاتون کے مطابق چار سال قبل سرمایہ کاری کے نام پر ان سے 30 لاکھ روپے ہتھیائے گئے تھے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر سندر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صرف چار روز میں ملزم کو گرفتار کر لیا اور بزرگ خاتون کی پوری رقم واپس دلوا دی۔

WhatsApp Image 2026 11 28 at 3.18.50 PM 1

اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی محنت کی کمائی اور جمع پونجی کا تحفظ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ شہری بالخصوص اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری سے پہلے متعلقہ فرد اور کاروبار کی مکمل تصدیق کریں۔ منافع کی غیر معمولی پیشکشوں اور زبانی دعووں کے لالچ میں اپنی جمع پونجی داؤ پر نہ لگائیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کی نئی صنعتی پالیسی صوبے میں صنعتی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، چوہدری شافع حسین

انہوں نے شہریوں کو غیر مصدقہ سرمایہ کاری اسکیموں سے دور رہنے اور ہر مالی معاملے میں قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فراڈ کا شکار ہونے کی صورت میں خاموش رہنے کے بجائے فوری پولیس سے رابطہ کریں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے