لاہور(پنجاب پوسٹ) نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ نے پنجاب میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کیے گئے جامع اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خصوصی طور پر مدعو کیا ہے، جس پر وہ سرکاری دورے پر ہانگ کانگ روانہ ہو گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ہانگ کانگ میں 30 نومبر کو منعقد ہونے والے نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔ انہیں یہ خصوصی دعوت ٹرسٹ کے چیئرمین پیٹر نوبیل نے دی۔ دعوت پنجاب میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کے اعتراف میں دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت سدا نہیں رہتی، اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ نہیں: مریم نواز
نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ نے پنجاب میں فضائی معیار میں بہتری کو بھی سراہا ہے۔ ٹرسٹ نے ریکارڈ مدت میں فضائی معیار بہتر بنانے کے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ نوبیل فیملی کے زیر انتظام کام کرنے والا نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ پوری دنیا میں پائیدار معاشی ترقی کو فروغ دیتا ہے۔










