معروف اسپریچوئل ہیلر مفتی محمد احمد شہباز کو "اسپریچوئل ہیلر آف دی ایئر” ایوارڈ سے نواز دیا گیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) معروف اسپریچوئل ہیلر مفتی محمد احمد شہباز کو اسامہ طیب پوڈکاسٹ ایوارڈز میں "اسپریچوئل ہیلر آف دی ایئر” کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ یہ ایوارڈ انہیں روحانی علاج، رہنمائی اور خدمتِ خلق کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات، میڈیا نمائندگان اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے شرکت کی۔ شرکاء نے مفتی محمد احمد شہباز کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں روحانی علاج کو فروغ دیا اور بے شمار پریشان حال افراد کو امید اور سکون فراہم کیا۔

WhatsApp Image 2026 11 28 at 12.45.46 PM

ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے مفتی محمد احمد شہباز کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز ان تمام لوگوں کے نام ہے جنہوں نے ہمیشہ ان پر اعتماد کیا۔ انہوں نے کہا کہ روحانی علاج کا اصل مقصد انسان کو اللہ تعالیٰ سے جوڑنا اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ آج کے دور میں ذہنی دباؤ، بے چینی اور گھریلو مسائل بڑھ رہے ہیں، ایسے میں قرآن و سنت کی تعلیمات ہی دلوں کو حقیقی سکون دے سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت شالیمار ٹاؤن کی ریونیو ریکوری اور کارکردگی کا جائزہ اجلاس، نادہندگان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی ہدایت

مفتی محمد احمد شہباز کا کہنا تھا کہ اب تک وہ 20 سے زائد ممالک میں جا کر اللہ تعالیٰ کے کلام کے ذریعے لوگوں کا علاج کر چکے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے انہیں شفا عطا فرمائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفا صرف اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے، ہم تو محض ایک وسیلہ ہیں۔ اللہ کا کلام بےشک برحق ہے اور ہم اسی بابرکت کلام کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی خدمات کا سلسلہ اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے اور نوجوان نسل کو دین کے قریب لانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مفتی محمد احمد شہباز نے اسامہ طیب اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسے ایوارڈز کا انعقاد قابلِ تحسین اقدام ہے۔

اس موقع پر مختلف سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات نے بھی مفتی محمد احمد شہباز کو مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے