چکوال میں ہونہار طلبہ پر نوازشات کی بارش، وزیراعلیٰ مریم نواز آج اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ تقسیم کریں گی

چکوال(پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج چکوال کا دورہ کریں گی، جہاں وہ یونیورسٹی آف چکوال میں ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کریں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف تقریب کی مہمان خصوصی ہوں گی۔ وہ آج دوپہر 12 بجے یونیورسٹی آف چکوال میں منعقدہ تقریب سے خطاب بھی کریں گی۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب ہونہار اسکالرشپ کے تحت طلبہ میں اسکالرشپس تقسیم کریں گی، جبکہ ہونہار طلبہ کو لیپ ٹاپ بھی دیے جائیں گے۔ دورے کے موقع پر تقریب کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے