لاہور : فاطمہ جناح چونا منڈی کالج کے خاتمے کے فیصلے کے خلاف طالبات سراپا احتجاج

لاہور (پنجاب پوسٹ) فاطمہ جناح چونا منڈی کالج کے خاتمے کے فیصلے کے خلاف طالبات، اساتذہ اور والدین نے احتجاج کیا۔ کالج کی عمارت میں ہوٹل بنانے کی مبینہ منصوبہ بندی سامنے آنے پر طالبات نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کو نامنظور قرار دے دیا۔

WhatsApp Image 2026 11 27 at 3.11.10 PM 3

احتجاج میں طالبات اپنے والدین کے ہمراہ کالج پہنچیں اور اساتذہ کے ساتھ مل کر کالج کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کالج کی بندش سے ہزاروں طالبات کا تعلیمی مستقبل متاثر ہونے کا خدشہ ہے، لہٰذا کالج کو ختم کرنے کے بجائے اس کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کی فضاؤں سے دنیا کے افق تک، سالٹ رینج میں عالمی پیرا گلائیڈنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

طالبات کے مطابق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کالج کے خاتمے کے فیصلے پر دستخط کیے جانے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے، جس کے بعد طالبات اور اساتذہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔

WhatsApp Image 2026 11 27 at 3.11.11 PM 1

کالج کی بندش کے خدشے پر خواتین کی تعلیم سے متعلق حکومتی پالیسی پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ طالبات نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خواتین کی تعلیم کے حوالے سے مؤقف کے تناظر میں کالج کے مستقبل سے متعلق تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ چونا منڈی کالج کو بند کرنے اور اس کی عمارت میں ہوٹل بنانے کی مبینہ منصوبہ بندی پر نظرثانی کی جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے