ملتان (پنجاب پوسٹ) ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ائرپورٹ پر بڑی کاروائی کی۔عمرے کی آڑ میں غیر قانونی یورپ بھجوانے میں ملوث منظم گینگ بے نقاب جبکہ 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔مسافروں میں ساجد علی اور کاشف علی شامل ہیں۔مسافر فلائٹ نمبر PF702 کے ذریعے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:7 سال سے جنسی استحصال کے مقدمے میں مطلوب ملزم ملتان ائرپورٹ سے گرفتار
مسافروں کی تفصیل
مسافروں کا تعلق بہاولپور اور جھنگ سے ہے۔امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کے ساتھ رابطے میں تھے۔مسافروں نے سعودی عرب اور بعد ازاں غیر قانونی طور پر یمن، لیبیا کے راستے یورپ جانے کی کوشش کرنا تھی۔

مسافروں نے غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے میں ملوث ایجنٹوں کا واٹس ایپ گروپ بھی جوائن کیا ہوا تھا۔مسافروں کے موبائل فون سے ایجنٹوں سے رابطوں کے شواہد حاصل کر لئے گئے۔مذکورہ گینگ کے کارندے مسافروں کو امیگریشن کلئیرنس کے حوالے سے بھی ہدایات دے رہے تھے۔مسافروں کو بعد ازاں مزید کاروائی اور ایجنٹوں کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔











