مریم نواز کا سوہنا پنجاب پروگرام کے تحت 109 واٹر ٹینک تعمیر کر لیے گئے، ذیشان رفیق

لاہور(پنجاب پوسٹ) وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری بلدیات زید بن مقصود اور ایڈیشنل سیکرٹری مہرین عباسی نے شرکت کی۔

اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہد زمان لک نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی، جبکہ اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور میونسپل آفیسرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور، صرف ایک غلطی سے خاتون کی زندگی اجیرن بن گئی ، ڈی آئی جی آپریشنز نے خاتون کا مسئلہ کیسے حل کیا ؟

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ہدایت کی کہ فیز ون کی تکمیل کے بعد فیز ٹو پر کام تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سوہنا پنجاب پروگرام کے تحت اب تک 109 زیر زمین واٹر ٹینکس تعمیر کیے جا چکے ہیں۔

ان واٹر ٹینکس میں مجموعی طور پر 24 ملین گیلن برساتی پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے