سرگودھا (پنجاب پوسٹ) بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے خصوصی سیشن منعقد ہوا، جس میں مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
ای لائبریری اینڈ یوتھ سینٹر سرگودھا
ای لائبریری اینڈ یوتھ سینٹر سرگودھا میں محکمہ امورِ نوجوانان و کھیل کے زیرِ اہتمام سیشن بعنوان "Breast Cancer Awareness – Early Detection, Better Life” منعقد کیا گیا۔سیشن کا مقصد طالبات میں بریسٹ کینسر کی ابتدائی علامات، بروقت تشخیص اور صحت مند طرزِ زندگی سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔

طبی مشاورت کے حوالے سے رہنمائی
اس موقع پر ڈاکٹر غلام فاطمہ، ڈاکٹر فاطمہ گل اور ڈاکٹر نمرہ نوید نے طالبات کو خود معائنہ کے طریقہ کار اور بروقت طبی مشاورت کے حوالے سے رہنمائی دی۔ مقررین نے کہا کہ بروقت آگاہی سے قیمتی زندگیاں محفوظ بنائی جا سکتی ہیں۔تقریب کے اختتام پر طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ سیشن ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم خان کی زیرِ نگرانی منعقد ہوا۔
















