ننکانہ صاحب، بابا گورونانک کا یوم پیدائش، پنجاب میں کون کون سی تقاریب منعقد کی جائیں گی ؟ مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) سری گرو نانک دیو جی کے 557ویں پرکاش پرب کے سلسلے میں دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد شروع ہو گئی۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور و پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں دنیا بھر کی سکھ سنگت کو پرکاش پرب کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا ہے۔

رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور پوری پاکستانی قوم کی جانب سے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 22 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے تقریباً 3 ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچیں گے، جبکہ امریکا اور کینیڈا میں مقیم سکھ سنگتوں کو بھی پاکستان کے مقدس گوردواروں کی یاترا کی دعوت دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بابا گورنانک کا یوم پیدائش ، سکھ یاتری لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، حسن ابدال اور کرتار پور کا دورہ کریں گے، بلال صدیق کمیانہ

صوبائی وزیر کے مطابق 23 نومبر کو سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں قیام کریں گے، 24 نومبر کو نگر کیرتن اور اکھنڈ پاٹھ صاحب کی بھوگ کی تقریبات منعقد ہوں گی، جبکہ 25 نومبر کو یاتری پنجہ صاحب، کرتارپور صاحب اور گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور کی یاترا کریں گے۔ 29 نومبر کو الحمرا میں سری گرو نانک دیو جی کی تعلیمات پر سمپوزیم منعقد ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے 30 نومبر کو سکھ یاتریوں کے اعزاز میں خصوصی کلچرل اور صوفی نائٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت، حکومت پاکستان اور سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی دنیا بھر سے آنے والی سکھ سنگتوں کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان امن، محبت، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ننکانہ صاحب،بابا گورونانک کا 557 واں جنم دن ، 25 ہزار یاتریوں کی آمد متوقع ، پاکستان کے کن علاقوں سے یاتری آئیں گے ؟

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے