لاہور (پنجاب پوسٹ) گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال لاھور کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر کی بیماری کے متعلق آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جہاں واک کی قیادت پراجیکٹ ڈائریکٹر العلیم میڈیکل کالج ڈاکٹر عرفان ملک نے کی۔واک کا مقصد خواتین میں بریسٹ کینسر کی بیماری کے حوالے سے آگاھی فراہم کرنا تھا۔
ڈاکٹر عرفان ملک کا کہنا تھا کہ اگر خواتین کی چھاتی میں مسلسل درد ہو یا گلٹی بن جائے تو فوری تشخیص کے لئیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔اس موقع پر پروفیسر مسعود کا کہنا تھا ابتدائی علامات اور تشخیص سے بریسٹ کینسر کی بیماری سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
واک میں ایم ڈی گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال پروفیسر عبد الرحمٰن،پروفیسر عثمان اور پروفیسر ظہیر اختر کے علاوہ ڈاکٹر،نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی









