لاہور (پنجاب پوسٹ) بادامی باغ پولیس کی کاروائی کے نتیجے میں نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب دو رکنی متحرک گینگ گرفتار کر لیے گئے۔
ایس ایچ او بادامی باغ افتخار عالم
ملزمان نے چند روز قبل نجی گودام سے نقب زنی کے دوران لاکھوں مالیت کا سامان چوری کیا۔ملزمان کے ساتھی کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات کر کے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا۔ملزمان گودام اور گھروں میں چھتوں کے ذریعے داخل ہوتے اور واردات کرتے۔بادامی باغ پولیس نے کاروائی کرتے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان رات گئے بند گودام کے اندر نقب زنی کرتے اور مال مسروقہ لیکر رفو چکر ہو جاتے۔ایس ایچ او افتخار عالم نے ٹیم کے ہمراہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موبائل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔گرفتار ملزمان میں وقار اور عدنان شامل ہیں۔ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہے۔
ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو
متحرک نقب زنوں کی گرفتاری پر ایس ایچ او بادامی باغ اور ٹیم کو شاباش دی۔عوام الناس کو مالی نقصان پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور: نواں کوٹ پولیس کی کامیاب کارروائی، نوسرباز گینگ کے دو کارند گرفتار











