لاہور: نواں کوٹ پولیس کی کامیاب کارروائی، نوسرباز گینگ کے دو کارند گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) نواں کوٹ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے نوسرباز گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ملزمان شہریوں کو لوٹنے کی تیاری کر رہے تھے نواں کوٹ پولیس نے بروقت کاروائی کر کے انہیں دھر لیا۔نواں کوٹ پولیس نے بکر منڈی کے قریب خفیہ اطلاع پر ریڈنگ پارٹی کے ہمراہ کاروائی کی۔

WhatsApp Image 2026 11 17 at 4.21.52 PM 1

دوران کاروائی دو مشکوک افراد کو گرفتار کیا جو واردات کی نیت سے موجود تھے۔موقع سے گرفتار دونوں ملزمان کی شناخت کامران اور عامر کے نام سے ہوئی۔ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول بمہ گولیاں، موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی برآمد ہوئیں۔

WhatsApp Image 2026 11 17 at 4.21.52 PM

ملزمان کامران اور عامر کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی ایس ایچ او نواں کوٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔شہریوں کے مال و جان کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

WhatsApp Image 2026 11 17 at 4.21.51 PM

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے