لاہور: پولیس شہدا کے بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب، 41 بچوں میں جدید لیپ ٹاپ تقسیم

لاہور (پنجاب پوسٹ) پولیس شہدا کے بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پولیس شہدا کے 41 بچوں میں جدید لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔

WhatsApp Image 2026 11 20 at 4.31.21 PM

شہدا پولیس کے سی اے، میڈیکل، آئی ٹی سمیت ٹیکنالوجی پروگرامز میں زیر تعلیم طلبا و طالبات لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں لاہور کے 6، سیالکوٹ 5، فیصل آباد 4، وہاڑی 3، بہاولنگر کے 3 طلبا و طالبات شامل ہیں۔خانیوال، پنجاب کانسٹیبلری، ٹریفک پنجاب کے دو دو طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ دیئے گئے۔

WhatsApp Image 2026 11 20 at 4.31.21 PM 1

شیخوپورہ، راولپنڈی، اوکاڑہ، پاکپتن، ساہیوال، گجرات، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ایک ایک طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے۔ملتان، مظفر گڑھ، لیہ، بہاولپور، سپیشل برانچ، ٹریننگ پنجاب کے بھی ایک ایک طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ دئیے گئے۔

پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈز سے اب تک پولیس شہداء کے 372، رواں سال 168 بچوں کو لیپ ٹاپس فراہم کیے گئے۔جدید لیپ ٹاپس طلبا وطالبات کے ایجوکیشنل اینڈ پروفیشنل کیرئیر، سکلز ڈویلپمنٹ میں معاون ثابت ہونگے۔

WhatsApp Image 2026 11 20 at 4.31.21 PM 2

ملک و قوم کے لئے جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کی فیملیز کے لئے مزید وسائل بروئے کار لائیں گے۔پولیس شہدا کے بچوں کو ملکی و غیر ملکی اداروں میں تعلیم کیلئے سکالرشپس بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے