لاہور، پاکستان عوامی تحریک انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کو بنیادی ضرورت سمجھتی ہے،خرم نواز گنڈاپور

لاہور(پنجاب پوسٹ) پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام سنٹرل پنجاب کے تحت ’’عوامی بلدیاتی ورکرز کنونشن‘‘ منعقد ہوا، جس میں انتخابی اصلاحات، نئے صوبوں کے قیام اور بااختیار بلدیاتی نظام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو انتخابی اصلاحات اور نئے صوبوں کی ضرورت ہے، پاکستان عوامی تحریک انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام کو بنیادی ضرورت سمجھتی ہے۔

خرم نواز گنڈاپور کا کہنا تھا کہ موجودہ انتظامی ڈھانچہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ناکافی ہے، ریاستی اختیارات میں عوام کی شراکت یقینی بنانے کے لیے نئے صوبے اور بااختیار بلدیاتی ادارے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو فیصلہ سازی میں مؤثر نمائندگی دینے کے لیے انتظامی نظام میں تبدیلی ضروری ہے۔

WhatsApp Image 2026 11 20 at 4.43.26 PM 2

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آصف سلہریا ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلدیاتی نظام مضبوط ہوگا تو عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔ صدر پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب نے اعلان کیا کہ فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ اور شیخوپورہ میں بھی بلدیاتی کنونشن منعقد کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا نیا چیمپئن بن گیا، بارش کے باعث فائنل نہ ہو سکا

سینئر نائب صدر پی اے ٹی میاں ریحان مقبول نے کہا کہ انتخابات اسی وقت قابلِ اعتماد ہوں گے جب انتخابی نظام میں اصلاحات کی جائیں گی۔ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی جمہوری تقاضا ہے۔

کنونشن میں انتخابی عمل اور عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ اس موقع پر نور اللہ صدیقی، میاں کاشف محمود، راجہ زاہد محمود، احمد اخوان اعوان اور عارف چودھری سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے