لاہور پولیس کی کارروائی، مجرم کتنا ہی شاطر کیوں نا ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا

لاہور(پنجاب پوسٹ) مجاہد اسکواڈ اور ناکہ شیرا کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین سال سے پولیس کو مطلوب فراڈ کے اشتہاری ملزم علی انوار کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزم سندھ کے علاقے سٹی میٹھادر اور لاہور کے مختلف تھانوں کو مالی فراڈ کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے متعدد شہریوں سے لین دین اور رقوم کے معاملات میں فراڈ کی نیت سے بوگس چیک جاری کیے تھے۔ ملزم کو پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ متعلقہ پولیس کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اوقاف بورڈ کا اجلاس، داتا دربار کے 236 متاثرین کو ادائیگیوں، رولز میں ترامیم اور تربیتی کورسز کی منظوری؛ 6 بڑے مزارات کی آمدن 21 کروڑ 48 لاکھ روپے تک پہنچ گئی

ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ مالی جرائم کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ای پولیس پوسٹ ایپ جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر ذریعہ ہے، جس کی مدد سے اب تک درجنوں اشتہاری ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جا چکا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے