نوجوانوں میں سافٹ منشیات، ای سگریٹ کے استعمال میں ریکاڈ اضافہ ، اب ہر سکول اور کالج کے باہر بیگز کی تلاش لی جائے گی

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی پی آئی سکولز پنجاب نے ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب کے اشتراک سے پنجاب کے سکولوں میں منشیات، ویپنگ اور نیکوٹین پاؤچز کے بڑھتے ہوئے استعمال اور ان کے نقصانات کے حوالے سے خصوصی تقریب کی۔

تقریب کی صدارت ڈی پی آئی سکولز پنجاب قیصر رشید نے کی۔کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈی پی آئی فاروق احمد، ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عامر، ڈائریکٹر افشاں ظفر، وائس چیئرمین سید محسن اور سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئس مصنوعی منشیات ویپ اور ایک سگریٹ نوجوانوں کا پسندیدہ نشہ ہے۔ پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں منشیات کے خلاف مہم چلائی جائے گی۔ڈی پی سکولز پنجاب کی عمارت کو ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب کے اشتراک سے سنوک اینڈ ڈرگ فری بنایا گیا ہے۔تعلیمی اداروں کے نوجوانوں میں سافٹ منشیات Vaping، نیکوٹین پاوچیزز، ای سگریٹ کے استعمال میں ریکاڈ اضافہ ہوا ہے۔

سکولز تربیت فراہم کرنے والا اور علمی درسگاہ جس کو نشہ سے محفوظ بنانا ہے۔ویپ اور نیکوٹین پاؤچز کی مارکیٹ اور نوجوانوں میں طلب بڑھانے کے لیے سوشل میڈیا اور مشہور شخصیات کی تشہیر پر پابندی لگائی جائے۔ویپ کے کاروبار کرنے والوں کی کونسلینگ میں بتایا جائے کہ ان کے بھی بچے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے