پی پی ایس سی کے تحت 216 آسامیوں کے لیے 31,788 امیدواروں کے تحریری امتحانات جاری

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کے زیر اہتمام مختلف محکموں کی 216 آسامیوں کے لیے 31 ہزار 788 امیدواروں کے تحریری امتحانات پنجاب بھر میں جاری ہیں۔

چیئرمین پی پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز، کمیشن کے ممبران اور سیکرٹری افضال احمد نے صوبے بھر میں قائم امتحانی مراکز کے دورے کیے۔ چیئرمین نے امتحانی مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا، امیدواروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے امتحانی عمل کے بہترین انعقاد کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور،تیز رفتاری اور ڈرفٹنگ کرنے والوں کی خیر نہیں، ریسنگ کرتی دو گاڑیاں ناکے پر پکڑی گئیں

کمیشن کے ممبران نے مختلف شہروں میں امتحانی مراکز کا جائزہ لیا۔ ممبر احمد علی کمبوہ نے راولپنڈی، ڈاکٹر ارشاد احمد نے فیصل آباد، جبکہ محمد صدیق شیخ نے ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے مراکز کا دورہ کیا۔ اسی طرح ممبر عامر یاسین نے بہاولپور، محمد مسعود انور نے لاہور اور ڈاکٹر ذوالفقار علی چوہدری نے سرگودھا کے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔
دوروں کے دوران ممبران نے امیدواروں کے لیے فراہم کی گئی سہولیات کے ساتھ ساتھ انتظامی اور سکیورٹی اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ڈائریکٹرز نے ممبران کو امتحانی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔
کمیشن کے مطابق امتحانی عمل کی شفافیت، نظم و ضبط اور پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے