پنجاب حکومت اگلے دو برس میں 15 اضلاع میں 2 ہزار 236 کلومیٹر سیوریج لائنز تعمیر کرے گی

لاہور (پنجاب پوسٹ)پنجاب حکومت آئندہ دو برس کے دوران صوبے کے 15 اضلاع میں 2 ہزار 236 کلومیٹر طویل سیوریج لائنز تعمیر کرے گی۔ یہ بات وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت پی ڈی پی کے تحت واسا کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں نکاسی آب، سیوریج سسٹم اور شہری انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے مطابق 2028 تک 15 اضلاع میں 2236 کلومیٹر سیوریج لائنز تعمیر کی جائیں گی، جبکہ 752 کلومیٹر سڑکوں کی بحالی کا منصوبہ بھی مکمل کیا جائے گا۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ منصوبوں کے تحت 144 کلومیٹر اسٹورم واٹر ڈرینز تعمیر کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ 39 نئے ڈسپوزل اسٹیشنز بنائے جائیں گے، 42 ڈسپوزل اسٹیشنز کی بحالی کی جائے گی اور 9 گراؤنڈ اسٹوریج ٹینکس کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

صوبائی وزیر بلال یاسین نے ترقیاتی منصوبوں کی ضلع وار پیش رفت، اہداف اور تکمیل کے مقررہ اوقات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ سیوریج لائنز، ڈسپوزل اسٹیشنز اور سڑکوں کی بحالی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

انہوں نے واسا کے ایم ڈیز کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی اہداف کے حصول اور منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔بلال یاسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تمام اضلاع میں یکساں ترقی اور سہولیات کی فراہمی کے وژن پر عملدرآمد جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے