بھلوال (پنجاب پوسٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں۔بھلوال صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مبینہ منشیات فروش زاہد کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 1 کلو 250 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
گرفتار منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ منشیات فروش کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ اس حوالے سے ڈی پی او سرگودھا کا دو ٹوک پیغام ہے کہ ضلع بھر سے منشیات جیسی لعنت کو پاک کرنے کے لیے سرگودھا پولیس کا بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔










