پی پی ایس سی کے تحت ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں مختلف اسامیوں کے امتحانات جاری، چیئرمین اور ممبران کے امتحانی مراکز کے دورے

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کے زیر اہتمام ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں مختلف اسامیوں کے لیے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔ چیئرمین پی پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عبدالعزیز، سیکرٹری افضال احمد اور کمیشن کے ممبران نے مختلف شہروں میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

چیئرمین محمد عبدالعزیز نے ملتان میں امتحانی مراکز کا دورہ کرکے امیدواروں کے لیے کیے گئے انتظامات کا معائنہ کیا، جبکہ ممبر میجر جنرل (ر) کامران خورشید نے بھی ملتان کے امتحانی مراکز کا جائزہ لیا۔ اسی طرح سیکرٹری افضال احمد اور ممبر محمد معصود انور نے بہاولپور جبکہ ممبر محمد احسن وحید نے ڈیرہ غازی خان کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نرسری تا پانچویں جماعت کے نئے نصاب میں غلطیاں، تعلیمی سال 2027-28 سے پہلے کتب کی چھپائی میں تاخیر کا خدشہ

امتحانات میں تحصیل سپورٹ آفیسر، اسسٹنٹ مینجر اور ایڈمنسٹریٹر سمیت مختلف اسامیوں کے لیے امیدوار شریک ہیں۔ دوروں کے دوران امتحانی مراکز میں سکیورٹی انتظامات، موبائل فون سگنل جیمرز کی کارکردگی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نے امیدواروں سے گفتگو کرکے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا اور متعلقہ افسران سے بریفنگ بھی لی۔

امتحانی مراکز میں پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کی موجودگی یقینی بنائی گئی ہے۔ چیئرمین پی پی ایس سی نے افسران کو امتحانی انتظامات مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کو شفاف اور پُرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ ڈائریکٹرز نے چیئرمین، سیکرٹری اور ممبران کو امتحانی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے