لاہور میں مالی تنازع پر بھائی نے دو بھائیوں پر چھری سے حملہ کر دیا، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی، ملزم گرفتار

لاہور(پنجاب پوسٹ) چوھنگ کے علاقے میں بھائیوں کے درمیان مالی لین دین کے تنازع پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک بھائی نے چھری کے وار کرکے اپنے دو بھائیوں کو زخمی کر دیا۔ زخمیوں میں سے 55 سالہ سہیل انجم ججہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا، جبکہ دوسرا بھائی نفیس انجم ججہ ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میاں چنوں: صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 1100 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم جمشید انجم ججہ نے مالی تنازع پر اپنے بھائیوں سہیل انجم ججہ اور نفیس انجم ججہ پر چھری سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی چوھنگ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق مالی تنازع پر بھائی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے