صفدرآباد: گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی اور تشدد، ملزم اسلام آباد سے گرفتار

صفدرآباد (پنجاب پوسٹ) گاؤں عبداللہ پور میں اسلم مسیح کی بیٹی منیبہ گاؤں میں ہی طلحہ زمیندار کے گھر گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی۔ طلحہ کی دادی نے اسے گھر بلایا اور کہا کہ ان کے ہاں فوتگی ہوگئی ہے اور وہ گھر سے باہر جا رہے ہیں، لہٰذا وہ گھر کا کام کر دے۔

منیبہ ان کے گھر پہنچی اکیلی موجود تھی، جہاں مبینہ طور پر طلحہ نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور تشدد بھی کیا، جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

WhatsApp Image 2026 11 20 at 3.09.50 PM

واقعے کے بعد متاثرہ لڑکی کو طبی معائنے اور ابتدائی طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال صفدرآباد منتقل کیا گیا۔ والد کی درخواست پر تھانہ صفدرآباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے فوری کارروائی کی اور نامزد ملزم طلحہ کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔

WhatsApp Image 2026 11 20 at 3.09.52 PM

    ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے کہا ہے کہ ملزم کے خلاف تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور واقعے کی میرٹ پر تفتیش کرکے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

    WhatsApp Image 2026 11 20 at 3.09.51 PM

    Share this article

    سبسکرائب

    سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

    مزید خبریں۔

    جواب دیں

    آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے