29 نومبر کو مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے جلسہ عام کی تیاریاں تیز، سید مودودی اسلامک سنٹر لاہور میں اہم اجلاس

لاہور(پنجاب پوسٹ)جماعت اسلامی لاہور نے 29 نومبر کو مینار پاکستان پر منعقد ہونے والے جلسہ عام کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں سید مودودی اسلامک سنٹر میں اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی۔

اجلاس میں جلسہ عام کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور لاہور کے پانچوں اضلاع سے بھرپور عوامی شرکت یقینی بنانے کی حکمت عملی طے کی گئی۔ جلسے کو تاریخی بنانے کے لیے ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ امیر لاہور نے مرد و خواتین کی بھرپور شرکت کے لیے رابطہ عوام مہم کو مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

اجلاس میں شہری مسائل، حکومتی ناقص پالیسیوں اور عوامی مشکلات کے خلاف جدوجہد مزید تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ جماعت اسلامی لاہور کی سیاسی و عوامی سرگرمیوں کو مزید منظم اور مؤثر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔شرکاء نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور امیدواروں کو اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ 29 نومبر کا مینار پاکستان جلسہ پنجاب کی سیاست کو نیا رخ دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی لاہور جلسہ عام کو تاریخی بنانے کے لیے بھرپور قوت کے ساتھ عوامی رابطہ مہم آگے بڑھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی، جبکہ غلبۂ دین کی جدوجہد کو مزید تیز کیا جائے گا۔

اجلاس میں سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال، نائب امیر ملک شاہد اسلم، ڈپٹی سیکرٹریز اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ جے آئی یوتھ لاہور کے صدر جبران بٹ، سیکرٹری حمزہ بلال اور دیگر عہدیدار بھی اجلاس میں شریک تھے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے