قانون کے رکھوالے خواتین کی عزتوں سے کھیلنے لگے، ہیڈ کانسٹیبل پر شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی اور 4 لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام، مقدمہ درج

لاہور(پنجاب پوسٹ) چوہنگ کے علاقے میں پولیس اہلکار کے خلاف خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی اور چار لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق خاتون (ا) ایک کیس کے سلسلے میں تھانہ چوہنگ گئی، جہاں اس کی ملاقات نائب محرر ہیڈ کانسٹیبل عرفان محمود سے ہوئی۔

درخواست گزار خاتون کے مطابق ملزم نے اسے شادی کا جھانسہ دے کر تعلقات قائم کیے اور بعد ازاں شادی سے انکار کر دیا۔ خاتون نے ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروایا، جس کے بعد ملزم نے مقدمہ ختم کروانے کے بدلے شادی کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد صالح کمبوہ: جہاں پتھر دعا بن گئے اور صدیاں سجدے میں ہیں

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اپنے والدین کی موجودگی میں خاتون سے مبینہ طور پر فرضی نکاح کیا، تاہم نکاح رجسٹرڈ نہیں کروایا۔ خاتون کا الزام ہے کہ 29 ستمبر کو ملزم نے نکاح نامہ رجسٹرڈ کروانے کا جھانسہ دے کر دوبارہ زیادتی کی اور الماری سے چار لاکھ روپے لے کر فرار ہوگیا۔

خاتون کی درخواست پر تھانہ چوہنگ میں ہیڈ کانسٹیبل عرفان محمود کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے