لاہور میں اسٹریٹ کرائم کی 182 وارداتیں، 24 گھنٹوں میں 8 گھروں کا صفایا، 10 موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(پنجاب پوسٹ) صوبائی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم کی 182 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق چوروں نے 8 گھروں کا صفایا کر دیا اور لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر تین شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فونز چھین لیے، جبکہ شاہراہ عام پر جھپٹا مار کر 6 شہریوں کو ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی موبائل فونز سے محروم کر دیا۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں بھی ڈاکوؤں نے ایک شہری سے اسلحے کے زور پر نقدی اور موٹرسائیکل چھین لی۔

یہ بھی پڑھیں: بادامی باغ پولیس کی کاروائی، نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب دو رکنی متحرک گینگ گرفتار

دوسری جانب موٹرسائیکل چور شہر کے مختلف علاقوں سے 10 موٹرسائیکلیں لے اڑے، جبکہ چوری کی دیگر 153 وارداتیں بھی رپورٹ ہوئیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر میں جرائم کی مجموعی صورتحال بدستور شہریوں کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے