پنجاب میں بلدیاتی انتخابات تین کی بجائے دو مرحلوں میں کرانے کی منظوری، پہلے مرحلے کی پولنگ7 فروری کو ہو گی

لاہور (پنجاب پوسٹ) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات تین کی بجائے دو مرحلوں میں کرانے کی منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت کی تجویز پر پہلے اور دوسرے مرحلے میں 18، 18 اضلاع میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں رمضان المبارک سے قبل پولنگ 7 فروری کو ہو گی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات عید الفطر کے بعد مارچ 2027 میں متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف اور مریم نواز آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

پہلے مرحلے میں پنجاب کے جن 18 اضلاع میں پولنگ کروائی جائے گی ۔ ان میں
(چکوال، تلہ گنگ)، پاکپتن، سیالکوٹ، اوکاڑہ، راجن پور، نارووال، چنیوٹ، خانیوال، ننکانہ صاحب، قصور، (راولپنڈی، مری)، (ڈیرہ غازی خان، تونسہ)، لاہور، بہاولپور، لودھراں، سرگودھا، حافظ آباد اور بھکر شامل ہیں۔

جبکہ عید الفطر کے بعد دوسرے مرحلے میں مزید 18 اضلاع ساہیوال، (گوجرانوالہ، وزیرآباد)، بہاولنگر، اٹک، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، وہاڑی، جہلم، شیخوپورہ، (مظفرگڑھ، کوٹ ادو)، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، ملتان، میانوالی، لیہ، جھنگ، گجرات اور رحیم یار خان میں پولنگ ہوگی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے