لاہور(پنجاب پوسٹ) مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر 12 سالہ طالبعلم کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنانے والے قاری کو شالیمار پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم قاری ظفر الحق کے تشدد سے طالبعلم کامران کے سر پر چوٹ آئی۔ واقعے کے بعد شالیمار پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں، قانون ہاتھ میں لینے اور بچوں پر تشدد کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔












